۸ آذر ۱۴۰۳ |۲۶ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 28, 2024
حضور دسته های عزاداری اربعین در حرم امام حسین(ع) و حضرت عباس(ع)

حوزہ/حشد الشعبی کے تعاون سے زائرین کے لیے مختلف ثقافتی اور قرآنی پروگرامز کا اہتمام کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،زاِئرین اربعین کے لیے حشد الشعبی کے تعاون سے مختلف ثقافتی اور مذہبی پروگرامز کا اہتمام کیا گیا ہے جنمیں زائرین موکب میں ایک صفحہ تلاوت قرآن بھی کرتے ہیں اور اسکا ثواب شہداء کی ارواح کے لیے وقف کیا جاتا ہے۔

تلاوت کے ساتھ مواکب می٘ں مجالس کا بھی اہتمام ہے۔

 پروگراموں کے انچارج شیخ حسن الاسدی زیر نگرانی موکبوں میں قرآن و عقاید کے مختلف دروس کا بھی انتظام ہے۔

موکبوں میں حاج ابومهدی المهندس اور شہید قاسم سلیمانی اور دیگر عراقی شہداء کی تصاویر بھی نصب کیے گیے ہیں اور شہداء کے حوالے سے کتاب اور پمفلٹس بھی موجود ہیں۔

حشدالشعبی کے مواکب میں اہم شخصیات بھی تشریف لاتے رہتے ہیں اور آیت اللہ خامنہ ای کے نمایندے آیت‌الله سیدمجتبی حسینی، معروف عراقی عالم دین؛ شیخ فؤاد المقدادی اور دیگر شخصیات ان موکبوں کا دورہ کرچکے ہیں۔

نجف کربلا کے راستے میں حشدالشعبی کے مواکب عمود ۲۸۵ کربلا بابل راستے پر عمود ۱۱۲ موکب لگایے گیے ہیں اور چہلم تک یہ مواکب برقرار رہیں گے۔/

تبصرہ ارسال

You are replying to: .